ناسک شہر اور ضلع میں زلزلے کے جھٹکے، 4.3 ریکٹر اسکیل کی شدت سے شہریوں میں خوف و ہراس

ناسک:مہاراشٹر کے ناسک شہر اور ضلع میں ہفتہ کی رات تقریباً 10 بج کر 10 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ گزشتہ چند دنوں سے ناسک کے دیہی علاقوں میں وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے تھے، تاہم اب پہلی مرتبہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے سے عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی کئی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ بعض علاقوں میں گھروں کے اندر برتن گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، تاہم فی الحال کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

چند روز سے دیہی علاقوں تک محدود رہنے والی زلزلے کی سرگرمی اب شہری علاقوں تک پہنچنے کے بعد شہریوں میں بے چینی کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ متعلقہ محکمے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading