ناسک دہشت گر دی معاملہ : شیخ لال بابا اور حمایت بیگ کا مقدمہ برق رفتاری سے جاری

ممبئی، 8 مارچ. (پی ایس آئی)ناسک پولیس اکیڈمی پر حملے کی سازش رچنے کے الزام میں مہاراشٹر اے ٹی ایس کے ذریعے ستمبر2010میں گرفتار شیخ لال بابا اور اسی معاملے میں ماخوذ حمایت بیگ کے التواءکے شکار مقدمے کی سماعت ناسک کی خصوصی عدالت میں جاری ہے آج یہاں عدالت میں استغاثہ کی جا نب سے اس کےس کا گیا رہواں گواہ اشوک ببن راﺅت سات بائی کو پیش کیا گیا جس نے عدالت کے رو برو اس بات کا اعتراف کیا کہ پولیس اہلکاروں نے مجھے جیل میں طلب کرکے تحصیلدار کی مو جودگی میںملز مین کی شناخت کرائی تھی اور میرے سامنے ملز مین کی شناخت کی کاروائی مکمل ہوئی تھی، عدالت نے اگلی سماعت کے لئے 13 مارچ کی تاریخ متعین کی ہے۔

 

اس بات کی اطلاع آج یہاں اس مقدمہ کو مفت قا نونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیة علماءمہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ ندیم صدیقی نے دی ہے۔ مزید تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ لال با با ،اور مر زا حمایت بیگ پر ناسک میں سازشی کےس درج کےا گیا تھاجس میں ملک کے خلاف سازش رچنے ،دہشت گر دانہ کا روائی انجام دینے ،دھماکہ خےز مادہ فراہم کرنے و دیگر الزامات عائد کےا گیا تھا ۔اس مقدمے میں اے ٹی ایس کی جانب سے پیش کئے جانے والے سر کاری گواہ کی گواہی2012میں ہی مکمل ہو چکی تھی، مگر کئی قانونی اور دیگر وجوہات کی بناءپر اس مقدمہ کی پےش رفت رک گئی اور کا ر وائی آگے نہیں بڑھ پائی تھی ہمارے وکلا نے عدالت سے زبانی طور پر در خواست کی تھی اس مقدمے کی سماعت جلد از جلد مکمل کی جائے جس پر خصوصی سیشن عدالت نا سک نے اتفاق ظاہر کرتے ہوئے رو بروز کی بنیاد پر مقدمہ چلانے کی ہدایت دی جو بر ق رفتاری سے جاری ہے ۔ مولانا ندیم صدیقی کے مطابق ہمارے وکلاء ملزمین کو انصاف دلانے کے لئے عدالت میں کا میاب طریقے پر پیروی کر رہے ہیں اس کےس میں اب تک ۱۱ گواہوں کی گواہی اور جرح ہو چکی ہے آئندہ سماعت کے لئے عدالت نے ۳۱ مارچ کی تاریخ متعین کی ہے ہم نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مقدمے کی جلد ازجلد سماعت مکمل کرکے اپنا فیصلہ دے تاکہ گزشتہ ۷ برسوں سے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ملزمین کو انصاف مل سکے ،جمعیة علماءمہا راشٹر کی جا نب سے عدالت میں اس کیس کی پیروی ایڈوکےٹ ستیش وانی ،ایڈوکےٹ شیخ صدیق کر رہے ہیں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading