۔حیدرآباد۔8/مارچ2019(نمائندہ ورق تازہ )آل انڈیا یونانی طبی کانگریس شاخ تلنگانہ کے زیر اہتمام بتاریخ 10(مارچ 2019 بروز اتوار بوقت دوپہر/-30 2بجے بمقام اردو گھر مغلپورہ،حیدرآباد میں تہنیتی تقریب کا انعقاد کا عمل میں آئیگا۔جس کی صدارت ڈاکٹر محمد غلام احمد اقبال صاحب (صدرآل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ کرینگے۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب پروفیسرڈاکٹر محمد مشتاق احمد صاحب،سابق ڈائریکٹر سنٹرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف یونانی میڈیسن ایرہ گڈہ حیدرآباد،و قومی صدر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نئی دہلی، اور ڈاکٹر عطاء الللہ شریف صاحب،سابق ڈائریکٹر سنٹرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف یونانی میڈیسن،ایرہ گڈہ وقومی نائب صدر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نئی دہلی،شرکت کرینگے.
جس میں ڈاکٹر ابوالحسن اشرف کو CCIM ممبر منتخب ہونے پر اور پروفیسر ڈاکٹر سراج الحق صاحب کو نائب پرنسپل نظامیہ طبی کالج منتخب ہونے پر،اور ڈاکٹر محمد منھاج الدین خان صاحب( میڈیکل آفیسر ومینیجنگ ڈائریکٹر سعیدہ سراج یونانی سوپر اشپیشلیٹی ہاسپیٹل )کو آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے مرکزی نیشنل جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ مقرر ہونے پر تہنیت پیش کی جائیگی،ونیز حکیم محمد حسام الدین طلعت (خلف کالے حکیم طبیب شاہی دکن ) وجنرل سیکٹری آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ کو عالمی یونانی میڈیسن ڈے 2019کے موقع پر نئی دہلی میں،اسٹار آف یونانی میڈیسن ایوارڈ سے نوازا گیا،اور مولوی حکیم محمد خواجہ حسین نظامی کو مرکزی نائب صدر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس فارمیسی ونگ منتخب ہونے پر تہنیت پیش کی جائیگی۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد سمیع الدین متین صاحب (نائب صدر طبی کانگریس تلنگانہ) انجام دینگے،حکیم مرزا صفیء اللہ بیگ صاحب (کنویز آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ) نےاطباء وعوام الناس سے شرکت کی خواہش کی ہے، تفصیلات کے لئے۔9849170114/9849149640/رابطہ کریں۔