ناراض پانچ سنتوں کو رام مندرٹرسٹ میں جگہ ملے گی، اسکے بعد ہی روڈ میپ طئے ہوگا

نئی دہلی: مرکزی حکومت کی طرف سے تین دن پہلے ایودھیا میں رام مندرکی تعمیر کے لئے 15 رکنی ٹرسٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔ وہیں اب خبر ہےکہ سنتوں کی ناراضگی کے بعد اب رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ (Ram Janmbhumi Teerth Kshetra Trust) کی پہلی میٹنگ میں پانچ سنتوں کو بھی رکن بنایا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 10 دنوں میں ٹرسٹ کی پہلی میٹنگ ہوگی، جس میں مندر کی تعمیرکا روڈ میپ تیارکیا جائےگا۔
رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کی تشکیل کے بعد اجودھیا کے سنت سماج میں اس کی مخالفت شروع ہوگئی تھی۔ سنتوں کی مخالفت کے بعد بتایا گیا تھا کہ آئندہ میٹنگ میں ٹرسٹ میں سنتوں کو بھی جگہ دی جائےگی۔

خبر ہےکہ جیوتی مرٹھ شنکرآچاریہ سوامی واسودیوانند سرسوتی، سوامی پرمانند گری، گووند دیوگری اور پیجاورکے مہنت سوامی وشو پرسن تیرتھ کو ٹرسٹ کےلئے منتخب کیا گیا ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading