نابالغ لڑکی کے ساتھ نابالغ لڑکے کی بدکاری ، پولیس نے سولہ سالہ شیخ کو گرفتار کرلیا

کنوٹ(ناندیڑ):20ڈسمبر(اکرم چوہان) پولیس نے جمعرات کی شام اپنے گھر کے قریب رہنے والی ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ بدکاری کرنے والے 4 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن پر ایک بہت بڑا مجمع جمع ہوگیا۔

جمعرات کی صبح شہر کے علاقے اسلام پورہ میں رہنے والا شیخ فقیر عرف سونو شیخ اکبر گھر میں اکیلاتھا۔ معمول کے مطابق ، ایک چار سالہ بچی جو مکان کے قریب رہتی تھی ، فقیر کے گھر کے سامنے کھیل رہی تھی ۔ اس وقت ، فقیر نے بچی کو کھلونے کے ساتھ گھر بلایا اور اسے زبردستی جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ جب اپنے گھر گئی تو والدہ کو اس بات کا علم ہوگیا اس کی والدہ نے اس سنگین حرکت کو دیکھتے ہوئے اسے فوری طور پر سرکاری اسپتال منتقل کرنے کے لئے اقدامات کیے۔

اس سے قبل متاثرہ لڑکی کو نجی اسپتال لے جایا گیا تھا۔لیکن ڈاکٹروں نے علاج کرنے سے انکار کردیا اس لئے گوکندہ کے دیہی اسپتل لے جایا گیا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے رات دیر گئے گھر کے افراد پہنچنے کے بعد پولس اسٹیشن کارخ کرکے ملزم نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر وجئے کمار نے فوری طور پر ملزم کی تلاش کی اور شہر کے حمال کالونی سے گرفتار کرلیا ۔اس معاملے میں پولس نے مقدمہ در ج کردیا ہے ۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد پولس اسٹیشن کے باہر ہجوم ہوگیاتھا

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading