می ٹو کے تحت جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے مرکزی وزیر مملکت ایم جے اکبر کے استعفی دینے کی خبر آرہی ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، اکبر نے ای میل کے ذریعہ اپنا استعفی بھیجا ہے۔ واضح ہو کہ وہ اتوار کی صبح نائیجیریا کے دورے سے وطن واپس آٹے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ استعفی بھیجنے کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر خارجہ سشما سواراج سے ملنے کا وقت بھی مانگا ہے۔
قابل غور ہے کہ ایم جے اکبر پر 10 صحافیوں نے جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ جس کے بعد ان کے استعفی کا مطابلہ ہو رہا تھا۔ ہندوستان لوٹتے ہی جب صحافیوں نے ان پر لگے الزامات سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس کا جواب بعد میں دیں گے۔ تو وہیں دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی نے فی الحال اس معاملہ پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ کئی خواتین تنظیموں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی صدر امت شاہ سے ایم جے اکبر کو عہدہ سے ہٹائے کی مسلسل مانگ کر رہی تھی