میں نے سمجھا مودی جی پندرہ لاکھ روپے بھیجے ہیں!

میں نے سمجھا مودی جی پندرہ لاکھ روپے بھیجے ہیں!

بھینڈی (مدھیہ پردیش): مدھیہ پردیش کے ضلع بھینڈی میں حکومتی بنک اسٹیٹ بنک آف انڈیا کی برانچ نے ایک ہی نمبر پر دو افراد کے نام سے اکاؤنٹ کھول دئے۔ اچانک اس کے اکاؤنٹ میں ایک بڑی رقم آگئی۔ اس نے اس رقم پاکر بہت خوش ہوگیا اور رقم نکالنے لگا۔ جبکہ اصل بات یہ ہے کہ دونوں افراد کو پتہ ہی نہیں ہے کہ ایک ہی اکاؤنٹ دو افراد کے نام رجسٹرڈ ہے۔

اور ایک اکاؤنٹ ہولڈر نے اس میں پیسہ جمع کروائے تو دوسرے کھاتہ دار نے سمجھا کہ اس کے اکاؤنٹ میں مودی جی نے رقم پندرہ لاکھ روپے کی قسط جمع کراوئی ہے۔ ان میں ایک اکاؤنٹ ہولڈر نے دعوی کیا کہ مودی جی نے مجھے پندرہ لاکھ روپے میرے اکاؤنٹ جمع کروائے ہیں۔ بینک سے شکایت کرنے پر پتہ چلا کہ آر بی آئی کی غلطی سامنے آئی۔ واضح رہے کہ بی جے پی حکومت اقتدار پر آنے سے قبل وعدہ کیا تھا کہ ملک کے ہر شہری کے اکاؤنٹ میں پندرہ پندرہ لاکھ روپے جمع کروائے جائیں گے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading