میگھنا کاولی ناندیڑ ضلع پریشد کی نئی سی ای او منل کرنوال کا تبادلہ جالگاوں میں

ناندیڑ، 18 مارچ: کنوٹ کی اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر میگھنا کاولی ناندیڑ ضلع پریشد کی نئی چیف ایگزیکیٹو آفیسر کے طور پر شامل ہوں گی۔ وہ منل کرنوال کی جگہ لیں گی۔ منل کرنوال کا تبادلہ جالگاو¿ں ضلع پریشد کی چیف ایگزیکیٹو آفیسر کے عہدے پر کیا گیا ہے۔منل کرنوال، جو پچھلے ڈھائی سالوں سے ناندیڑ ضلع پریشد میں خدمات انجام دے رہی تھیں،

اب جالگاوں میں چیف ایگزیکیٹو آفیسر کے عہدے پر فائز ہوں گی۔ گذشتہ ڈھائی سالوں میں، منل کرنوال نے مقامی خودمختار اداروں کے تحت تعلیم، صحت، اور بنیادی سہولیات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے سماجی اور اقتصادی استحکام کے لیے مختلف منصوبے نافذ کیے ہیں۔ ان کا منفرد تجربہ "بالیکا پنچایت” قومی سطح پر مشہور ہوا۔

اس تجربے سے کئی دیہاتوں میں انتظامی اور بنیادی ڈھانچے کی رفتار ملی اور نو عمر لڑکیوں کو پنچایت راج نظام کی تربیت حاصل ہوئی۔ حال ہی میں انہوں نے "بالیکا پنچایت 2.0” کا نیا مرحلہ شروع کیا تھا۔ناندیڑ ضلع پریشد کی نئی چیف ایگزیکیٹو آفیسر، میگھنا کاولی، کنوٹ میں اپنے پروبیشنری دور کے دوران اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر کے عہدے پر ایک سال سے زیادہ عرصے تک خدمات انجام دے چکی ہیں۔

انہوں نے کنوٹ جیسے قبائلی اکثریتی علاقے میں تعلیمی اصلاحات پر خصوصی توجہ دی۔ قبائلی برادریوں کی تعلیمی، اقتصادی اور سماجی اصلاحات کے لیے مختلف منصوبے نافذ کیے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading