اسرائیل نے غزہ میں پوری قوت سے دوبارہ لڑائی شروع کر دی ہے: نتن یاہو اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے ایک خطاب میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کی تازہ لہر کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ صرف شروعات ہے‘۔ ان کا کہنا ہے کہ لڑائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اسرائیل اپنے اہداف حاصل نہیں کر لیتا۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے ‘بڑے پیمانے’ پر فضائی حملوں میں حماس کے وزارت صحت کے مطابق 300 سے زائد فلسطینی ہلاک، حملوں کا آغاز اس وقت ہوا جب مکین سحری کی تیاری کر رہے تھے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جب تک ضروری ہوا وہ غزہ میں حماس کے رہنماؤں اور انفراسٹرکچر کے خلاف حملے جاری رکھنے کے لیے تیار ہے اور یہ مہم فضائی حملوں سے آگے بڑھائی جائے گی۔

حماس نے اسرائیل کے اس اقدام کو دھوکہ اور غداری قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کی حکومت نے جنگ بندی کو ختم کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس کل آج ہو رہا ہے جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی تاہم پی ٹی آئی اس اجلاس کا بائیکاٹ کر رہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading