مہنگائی کی مار! ’میک ڈونلڈ‘ کے بعد ’سب وے‘ کا اقدام، کھانوں میں ’ٹماٹر‘ کا استعمال بند

نئی دہلی: ٹماٹر کی آسمان چھوتی قیمتوں کے درمیان فاسٹ فوڈ ریستراں فرینچائزی سب سے نے اپنے کھانوں میں اس بیش قیمتی سرخ سبزی کا استعمال بند کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سب وے نے ٹماٹر کی فراہمی کے بحران کے درمیان اپنے سینڈ وچ اور سلاد میں ٹماٹر کا استعمال بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔ اس سے پہلے مشہور فوڈ چین میک ڈونلڈ نے بھی اسی طرح کا فیصلہ لیا تھا۔

اس اقدام کے بعد دہلی کے ہوائی اڈے کے ٹرمینل میں واقع سب وے اسٹور پر گاہکوں کو نمایاں طور پر ٹماٹروں کی عارضی عدم دستیابی کی اطلاع دی گئی۔

نوئیڈا کے سیکٹر 16 آؤٹ لیٹ پر سب وے کے ایک ملازم نے بتایا کہ سپلائر محدود مقدار میں ٹماٹر سپلائی کر رہا تھا، جس کی وجہ سے یہ بحران پیدا ہوا۔

انہوں نے کہا ’’ریٹ زیادہ ہیں اور دہلی-این سی آر میں ٹماٹر اور دیگر سبزیاں سپلائی کرنے والا سپلائر عدم دستیابی کی وجہ سے محدود مقدار میں ٹماٹر لا پار رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہم ابھی تک ٹماٹروں والے کھانے پیش کر رہے تھے لیکن اب ٹماٹروں کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔‘‘

ملازم نے مزید دعویٰ کیا کہ دہلی اور اس کے آس پاس کے تمام اسٹورز ایسی ہی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ اس ماہ کے شروع میں، دہلی میں میک ڈونلڈز نے ٹماٹر کی خریداری کے عمل کے دوران معیار کے خدشات کی وجہ سے اپنی مصنوعات میں ٹماٹروں کی عدم دستیابی کا حوالہ دیتے ہوئے ایک نوٹس جاری کیا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading