مہاکمبھ سے واپسی کے دوران لوگوں کو مشکلات کا سامنا ،35 کلومیٹر تک سڑک جام،کھانے پینے کی قلت

سسارام:11/ فروری ۔مہاکمبھ کی سب سے بڑی آستھا یعنی مہاکمبھ میں لوگ ملک بھر سے پہنچ رہے ہیں۔ یوپی ہو یا پھر بہار، مہاکمبھ جانے والی سڑکیں جام سے بھری ہوئی ہیں۔ بہار کے ساسارام میں نیشنل ہائی وے پر 35 کلومیٹر لمبا جام لگا ہوا ہے۔ اس جام میں ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگ راستے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ سڑک کے راستے مہاکمبھ جانے والوں کو جام میں پھنسنے کی وجہ سے کھانے پینے کی بھی مشکلات ہو گئی ہیں۔ حالات یہ ہو گئے کہ لوگوں کو اپنی گاڑیوں میں ہی رات گزارنی پڑی۔ لوگ انتظامیہ سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔ فی الحال پولیس کی جانب سے جام ہٹانے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ایودھیا میں جام سے برے حالات
مہاکمبھ میں سنگم نہانے کے لیے آستھا کا ایسا سیلاب امڑ پڑا ہے کہ کئی ہائی وے پر ٹریفک کی حالت انتہائی خراب ہے۔ لوگوں کو کچھ ہی دوری طے کرنے میں دس دس گھنٹے لگ رہے ہیں۔ لاکھوں گاڑیاں روزانہ جام میں پھنس رہی ہیں۔ انتظامیہ جام کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ پریاگراج کے مہاکمبھ کی وجہ سے ایودھیا میں درشن پوجن کے لیے بھاری بھیڑ امڑ پڑی ہے۔

پریاگراج مہاکمبھ نہانے کے بعد بہت سے بھکت ایودھیا رام مندر درشن کو پہنچ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ایودھیا پہنچنے کے سارے رابطہ راستے نیشنل ہائی وے تمام راستوں پر گاڑیوں کا بھاری جام لگا ہوا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading