ممبئی :15/ دسمبر ۔( ورق تازہ نیوز)ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے آج شام 4 بجے ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس پریس کانفرنس میں ریاست کی مجموعی طور پر 29 مہاپالیکاؤں کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
گزشتہ کئی مہینوں سے مقامی خود مختار اداروں کے انتخابات کو لے کر عوام اور سیاسی حلقوں میں بے چینی پائی جا رہی تھی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ریاست میں تمام مقامی خود مختار اداروں کے انتخابات 31 جنوری 2023 تک مکمل کیے جائیں۔ اسی پس منظر میں آج الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا مکمل شیڈول جاری کیا جا سکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ پریس کانفرنس آج شام 4 بجے سہیا دری گیسٹ ہاؤس میں منعقد ہوگی۔ اس اعلان کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے جاری انتخابی قیاس آرائیاں ختم ہونے کی امید ہے۔
انتخابی تاریخوں کے ممکنہ اعلان سے سیاسی حلقوں میں نئی بحث و تمحیص کا آغاز ہو گیا ہے۔
