مہارشٹرا: مجلس اتحاد المسلمین پرکاش امیڈکر کے ساتھ مل کر 50اسمبلی نشستوں پر انتخابات لڑے گی۔

مہارشٹرا: مجلس اتحاد المسلمین پرکاش امیڈکر کے ساتھ مل کر 50اسمبلی نشستوں پر انتخابات لڑے گی۔

اورنگ آباد: مجوزہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے ریاست کے پچاس نشستوں پر امیدوار اتارے جائیں گے۔ اسمبلی انتخابات میں بھی مجلس ونچت بہوجن اگھاڑی کے ساتھ اتحاد جاری رہے گا۔ مجلس نے پچاس امیدواروں پر مشتمل ایک فہرست ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امیڈکر کے حوالہ کردی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران مجلس اتحاد المسلمین نے 24امیدوار میدان میں اتارے تھے۔

جن میں سے صرف دو کامیاب ملی۔ ان میں ارونگ آباد سے امتیاز جلیل اور ممبئی بائکلہ کے وارث پٹھان کوکامیابی حاصل ہوئی تھی۔ پارلیمانی انتخابات کے دوران ونچت اگھاڑی کے ساتھ اتحاد کر کے مجلس کی جانب سے ایک رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کو امیدوار بنایا گیاتھا جو کہ کامیاب ہوئے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading