مہاراشٹر کے ایوت محل میں مہاجر مزدور سڑک حادثہ میں ہلاک

arniممبئی 19مئی (یواین آئی)مہاراشٹر کے ایوت محل میں چار   مزدور سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے جن کا تعلق دوسری ریاست سے بتایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں تارکین وطن مزدوروں کے ساتھ ہونے والے حادثات کے سلسلے میں یہ تازہ ترین واقعہ ہے کیونکہ وہ کورونا وائرس کے لاک ڈاون کے درمیان اپنے گھر جارہے ہیں۔
خبر کے مطابق ، مہاراشٹر کے ایوت محل میں منگل کے روز علی الصبح ایک بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار تارکین وطن مزدور ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے  بتایا کہ بس سولا پور سے جھارکھنڈ جارہی تھی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ملک میں تارکین وطن مزدوروں کے ساتھ ہونے والے حادثات کے سلسلے میں یہ تازہ ترین واقعہ ہے کیونکہ وہ کورونا وائرس کے مرض کو پھیلانے میں کمی لانے کے لئے لاک ڈاؤن کے درمیان گھر جارہے ہیں۔  منگل کو پیش آنے والے اس حادثہ سے   قبل ، اترپردیش کے مہوبا میں پیر کے روز ایک شاہراہ پر گاڑی لے جانے کے نتیجے میں 3 تارکین وطن مزدور ہلاک اور 12 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔arni1

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading