مہاراشٹر کانگریس کو اے آئی سی سی کا بڑا جھٹکا ناندیڑ اور نوی م مبئی ضلع کانگریس صدور کی تقرری معطل

مہاراشٹر کانگریس کو اے آئی سی سی کا بڑا جھٹکا
ناندیڑ اور نوی ممبئی ضلع کانگریس صدور کی تقرری معطل

(آفتاب شیخ)

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) نے مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی (ایم پی سی سی) کی جانب سے ناندیڑ اور نوی ممبئی ضلع کانگریس کمیٹیوں کے لیے نئے صدور کی تقرری پر فوری طور پر روک لگا دی ہے۔

اے آئی سی سی کے مہاراشٹر انچارج اور کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے مستقل مدعو رمیش چنیتھلا نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ "پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کسی بھی ضلع صدر کی تقرری اے آئی سی سی کی پیشگی منظوری کے بغیر نہیں کر سکتی۔ چونکہ ان تقرریوں کے لیے اے آئی سی سی کی اجازت حاصل نہیں کی گئی تھی، اس لیے یہ احکامات فوری طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔"

اے آئی سی سی کے اس فیصلے کے بعد مہاراشٹر کانگریس میں تنظیمی معاملات پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ ریاست میں آئندہ انتخابات کے پیش نظر ضلعی سطح پر قیادت کی تبدیلی کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے، اس لیے اے آئی سی سی کے اس اقدام کے ممکنہ سیاسی اثرات پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

ابھی تک مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے اس فیصلے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس معاملے میں آگے کا لائحہ عمل اے آئی سی سی کی مزید جائزہ کاری کے بعد طے کیا جائے گا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading