مہاراشٹر میں گرمی کی لہر سے طالب علم کی موت کا پہلا واقعہ

بلڈانہ:11/اپریل ۔( ورق تازہ نیوز)بلڈانہ ضلع میں گرمی کے باعث پہلا جان لیوا واقعہ پیش آیا ہے۔ سنسکار سونتکے نامی 11 سالہ طالب علم گرمی کی شدت کی وجہ سے انتقال کر گیا ہے۔ وہ شےگاؤں کے سنت گجانن مہاراج گیان پیٹھ میں تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

موصولہ معلومات کے مطابق، سنسکار سونتکے بلڈانہ ضلع کے شےگاؤں میں واقع سنت گجانن مہاراج گیان پیٹھ میں تعلیم حاصل کر رہا تھا اور وہ چھٹی جماعت کا طالب علم تھا۔ گرمی کے باعث اسکی طبیعت خراب ہوئی۔ علاج کے لیے اسے اکوٹ کے اسپتال لے جایا جا رہا تھا، مگر بدقسمتی سے راستے میں اس کا انتقال ہو گیا۔

اس طرح بلڈانہ ضلع میں گرمی سے پہلا جان لیوا واقعہ درج کیا گیا ہے۔ بلڈانہ ضلع میں دن بدن درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، جس کا براہ راست اثر اسکولی طلبہ پر پڑ رہا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading