مہاراشٹر میں کورونا کے 11,514نئے معاملے، کل ملاکر 4.80لاکھ کے قریب متاثرہ

coronavirus-4914026_1920ممبئی، 6اگست (یو این آئی) ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ بری طرح متاثرہ مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11,514ریکارڈ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد جمعرات کی رات بڑھ کر 4.80لاکھ کے قریب پہنچ گئی لیکن راحت کی بات یہ کہ مریضوں کی ریکوری شرح میں تھوڑ ا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک 4,79,799لوگ اس وباکی زد میں آئے ہیں۔ اس دوران 316مزید لوگوں کی موت ہوجانے سے اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16,792ہوگئی ہے۔ ریاست میں اسی مدت میں 10,854لوگ صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3,16,375ہوگئی ہے۔

ریاست میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح آج تھوڑی بہتر ہوکر 65.94فیصد پر پہنچ گئی جو بدھ کو 65.24فیصد رہی تھی جبکہ مریضوں کی اموات کی شرح 3.49فیصد پر آگئی۔
ذرائع کے مطابق ریاست میں مجموعی فعال معاملات کی آج 1,46,305رہی جو بدھ کو 1,45,961رہی تھی۔ تمام مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔
ریاست میں اب تک 24,87,990لوگوں کی کورونا جانچ کی جاچکی ہے۔ ریاست میں فی الحال 9,76,332لوگ ہوم کورینٹائن ہیں جبکہ 37,768لوگ ادارہ جاتی کورینٹائن میں ہیں۔
خیال رہے کہ مہاراشٹر پورے ملک میں کورونا انفیکشن اور اس سے اموات کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔