ناندیڑ:پستول و کارتوس کیساتھ گرفتاردونوجوان کو پولس کسٹڈی

ناندیڑ:6۔اگست۔ (ورق تازہ نیوز)گرودوارہ ماتا صاحب دیواجی جیسے مذہبی مقام پر پستول کیساتھ گھومنے والے دو افراد کو مدکھیڑ پولس نے کل شب گرفتار کرلیاتھا۔ آج دونوں ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے پرفرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ نے 10اگست تک پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق گرودوارہ ماتاصاحب دیواجی مگٹ تعلقہ مدکھیڑ کے سیوادار گلاب سنگھ پورن سنگھ سردار کی شکایت کے مطابق 5 اگست کوشام ساڑھے پانچ بجے کرپال سنگھ نانو سنگھ سردار عمر24سال ساکن گرودوارہ گیٹ نمبر 4ناندیڑاور راجوہرجیت جادھو ساکن گوئند نگر ناندیڑ کے پاس پستول تھی ۔ یہ دونوں شراب کے نشے میں دھت تھے اورباباجی کو ملنے کی ضد کررہے تھے جب سیوادار نے انھیں روک دیاتوبحث ومباحثہ کیا ۔

ایک نوجوان کو پکڑ لیا گیا اورایک فرار ہوگیا۔ایک نوجوان کوپولس کے سپرد کیا گیا جس کی تحویل سے پستول اوررکارتوس ضبط کئے گئے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی وجئے کمارمگراوردیگرافسران جائے واردات پر پہنچ گئے ۔ دوسرے مفرور ملزم کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔آج دونوں ملزمین کو عدالت میں پیش کیاگیا ۔ فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ نے 10اگست تک پولس کسٹڈی میں رکھنے کاحکم دیاگیا۔مدکھیڑ پولس نے جرم نمبر 155/2020 آرمس ایکٹ کی دفعہ 3/25کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔ معاملے کی تفتیش اے پی آئی نارائن شندے کررہے ہیں ۔