مہاراشٹر میں کوئی دشینت نہیں جس کے والد جیل میں ہیں ،ہمارے پاس متبادل ہے: شیوسینا

ممبئی۔ ۲۹؍اکتوبر (بی این ایس) مہاراشٹر میں حکومت بنانے کو لے کر چل رہی کھینچا تانی کے درمیان شیوسینا لیڈر سنجے رائوت نے منگل کو کہا کہ ریاست میں کوئی دشینت نہیں ہے اور شیوسینامذہب اور سچائی کی سیاست کرتی ہے۔ ریاست میں حکومت سازی میں دیری کے تعلق سے پوچھے جانے پر رائوت نے ہریانہ کے نائب وزیراعلیٰ اور جے جے پی لیڈر دشینت چوٹالہ پر طنز کسا ۔ رائوت نے کہاکہ ہمارے یہاں کوئی دشینت نہیں ہے جس کے والد جیل کے اندر ہیں ہم مذہب اور سچائی کی سیاست کرتے ہیں۔ مہاراشٹر میں بہت پیچیدہ سیاست ہے۔

انہوں نے کہا اگر کوئی ہمیں اقتدار سے دور رکھناچاہتا ہے تو ہمارے لیے ایک اعزاز کی بات ہے جلد ہی ایک فیصلہ لیاجائے گا۔ ہم فی الحال یہ دیکھ رہے ہیں کہ لوگ کس طرح کا سہارا لے سکتے ہیں جیسا کہ لوک سبھا انتخاب سے پہلے طے کیاگیا تھا۔ ہماری ایک ایک مانگ ہے انہو ںنے کہاکہ جو پہلے طے کیاگیا ہے اس کے مطابق کام کرناچاہئے۔ رائوت نے کہاکہ ادھو ٹھاکرے جی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دیگر متبادل بھی ہے لیکن ہم اس متبادل کو قبول کرنے کا پاپ نہیں کرناچاہتے ہیں۔ شیوسینا نے ہمیشہ سچائی کی سیاست کی ہے ہم اقتدار کے بھوکے نہیں ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ہم جمہوریت کا قتل نہیں کرسکتے یا سبھی کو اخلاقی درس نہیں سکھا سکتے۔ شیوسینا نے ہمیشہ خود کو اس طرح کی سیاست سے دور رکھا ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں وزیراعلیٰ کے عہدے کو لے کر بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان کھینچا تانی کےساتھ دبائو کی سیاست بھی جاری ہے۔ چنائو نتائج کے بعد سے ہی شیوسینا ففٹی ففٹی کے فارمولے پر حکومت سازی کےلیے اڑی ہوئی ہے، جبکہ بی جے پی ممبران اسمبلی کی تعداد کے اعتبار سے سب سےبڑی پارٹی ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے اس فارمولے سے راضی نہیں ہے بی جے پی شیوسینا اتحاد نے مہاراشٹر اسمبلی الیکشن میں اکثریت حاصل کی ۔

بی جے پی ریاست میں ۱۰۵ سیٹوں کے ساتھ سب سےبڑی پارٹی بن کر ابھری ہے وہیں شیوسینا الیکشن میں ۵۶ سیٹیں ہی حاصل کرسکیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading