مہاراشٹر میں کرونا سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 8000 سے زیادہ، 342 ہلاکتیں

ممبئی، 26 اپریل (یواین آئی)مہاراشٹرمیں عالمی وباکرونا وائرس (کووڈ۔19) کے اتوار کو ریاست میں 440 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8068 ہوگئی جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔
مہاراشٹر کے محکمہ صحت کی طرف سے آج دی گئی اطلاع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں انفیکشن سے 19 لوگوں کی موت ہوگئی۔ انہیں ملاکر ریاست میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 342 ہوگئی۔ مہاراشٹر میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
ریاست میں آج 112 متاثرین ٹھیک بھی ہوئے ہیں اور اس وائرس سے مجموعی طور سے 1188 لوگ صحت مند ہوچکے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading