ایوت محل :26 اپریل(اکرم چوہان)ضلع ایوت محل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے آج اتوار کو مزید 16 افراد کی رپورٹمثبت آئی ہے۔ لہذا مثبت مریضوں کی تعداد اب پچاس ہوگئی ہے۔ آج دوپہر مزید 9افراد کی رپورٹ پازیٹیو آنے سے یہاںپر مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جو ضلع کیلئے تشویشناک بات ہے ۔ پازیٹیومریضوں کے علاوہ آیسولیشن وارڈ میں 298 افراد زیرنگرانی ہے ۔آج اتوار کو مزید 39 افراد کو آئسولیشن وارڈمیںبھرتی کروایاگیاہے۔