بریکینگ نیوز: ناندیڑ کے قدوائی نگر میں قتل کی واردات

ناندیڑ :19/ جولائی۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے قدوائی نگر چوراہے پر آج ہفتہ کی صبح نو بجے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ شیخ عظیم آج صبح مزدوری کام کے لیے اپنے گھر سے روانہ ہوئے اور قدوائی نگر چوراہے ہے پر کھڑے ہوئے تھے۔ اس وقت شیخ عظیم نے اپنا آٹورکشہ سڑک کے کنارے کھڑا کیاتھا

۔جہاں ایک پان ٹپری بھی تھی ۔ جو محمدعمران محمدغوث عمر ۵۵ سال کی ملکیت ہے ۔ ٹپری کے سامنے آٹورکشہ کھڑے کرنے کی بات پر دونوں میں بحث وتکرار ہوگئی ۔ غصہ میں محمدعمران نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے شیخ عظیم پر چاقو سے حملہ کردیا ۔ جس میں جائے حادثہ پر ہی اسکی موت ہوگئی۔اس معاملے کی اطلاع جیسی ناندیڑ دہی پولیس اسٹیشن کو ملی

پی آئی اوما کانت چنچلو کر اور ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے ڈی وائی ایس پی سشیل کمار نائیک اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری اسپتال روانہ کردیاگیاتھا۔مقتول شیخ عظیم کی عمر 55 سال بتائے جا رہی ہے اور وہ پیشے سے مزدور ہے۔ اس واقعے کے بعد ان کے گھر والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے پولیس نے علاقے کی اچھی طرح سے چھان بین شروع کر دی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading