مہاراشٹر میں ایس آئی آر پروگرام میں توسیع ،اب17 آگست تک مہلت

نئی دہلی:5/اگست ۔ مہاراشٹر میں خصوصی دوبارہ ووٹر فہرست نظرثانی (SIR) پروگرام کے شیڈول میں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اہم تبدیلی کرتے ہوئے نیا نظرثانی شدہ پروگرام جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 4 اگست 2026 کو جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق یکم اکتوبر 2026 کو بطور اہلیتی تاریخ مقرر رکھتے ہوئے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہرے نظرثانی کی کارروائی اب نئے شیڈول کے مطابق مکمل کی جائے گی۔

نظرثانی شدہ پروگرام کے مطابق بوتھ لیول افسران (BLO) کی گھر گھر مہم 30 جون 2026 سے 17 اگست 2026 تک جاری رہے گی۔ پولنگ اسٹیشنوں کی تنظیم نو اور ازسرنو ترتیب 17 اگست سے 24 اگست 2026 تک کی جائے گی۔

ابتدائی ووٹر فہرست 24 اگست 2026 کو شائع کی جائے گی۔ دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کی مدت 24 اگست سے 23 ستمبر 2026 تک مقرر کی گئی ہے، جبکہ ان دعوؤں اور اعتراضات کی سماعت اور تصفیہ 24 اگست سے 22 اکتوبر 2026 تک کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ حتمی ووٹر فہرست 27 اکتوبر 2026 کو جاری کی جائے گی۔

کمیشن نے مہاراشٹر کے چیف الیکشن آفیسر کو ہدایت دی ہے کہ نظرثانی شدہ شیڈول کی اطلاع تمام متعلقہ افسران اور ملازمین تک پہنچائی جائے، تمام دستیاب ذرائع سے اس کی وسیع تشہیر کی جائے اور ریاست کی تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کو بھی تحریری طور پر اس سے آگاہ کیا جائے.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading