مہاراشٹر ملک کا پاور ہاؤس بننے کی صلاحیت رکھتا ہے: وزیراعلیٰ شندے تھانے کی ترقی کو گرین اور صنعتی انقلاب میں ڈھالنے کا عزم ممبئ ی میٹروپولیٹن ریجن کی اسٹریٹیجک منصوبہ بندی  سے معشیت کو نیا عروج ملے گا

مہاراشٹر ملک کا پاور ہاؤس بننے کی صلاحیت رکھتا ہے: وزیراعلیٰ شندے
تھانے کی ترقی کو گرین اور صنعتی انقلاب میں ڈھالنے کا عزم
ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کی اسٹریٹیجک منصوبہ بندی سے معشیت کو نیا عروج ملے گا
تھانے (آفتاب شیخ)
ڈاکٹر کاشی ناتھ گھانیکر آڈیٹوریم میں "ممبئی میٹروپولیٹن ریجن" کے تحت منعقدہ "تھانے ڈویلپمنٹ کونسل 2024" کے موقع پر مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ مہاراشٹر اتنی صلاحیت رکھتا ہے کہ وہ ملک کا پاور ہاؤس بن سکے۔ انہوں نے مہاراشٹر کو ملک کی ترقی کا انجن قرار دیا اور کہا کہ تھانے کو ترقی کی ایک روشن مثال بنایا جائے گا۔ مہاراشٹر ملک کی ترقی کا انجن ہے، اور ہمارا تھانہ ترقی کا کھنکھناتا ہوا سکہ ہے۔
اس موقع پر مختلف حکومتی اور صنعتی شخصیات موجود تھیں، جنہوں نے تھانے کی ترقی کے لیے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ وزیراعلیٰ شندے نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کے پانچ شعبوں میں اسٹریٹیجک کام کیا جائے تو معیشت 1.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، جس سے لوگوں کو روزگار اور مکانات فراہم کیے جا سکیں گے۔
اس موقع پر ریاستی ایکسائز کے وزیر اور تھانے ضلع کے نگراں وزیر شمبھوراج دیسائی، پلاننگ بورڈ کے نائب صدر راجیش کھیراساگر، ایم پی نریش مہسکے، ایم ایل اے پرتاپ سرنائیک، سابق ایم ایل اے رویندر پھاٹک، ‘میترا’ کے سی ای او پروین سنگھ پردیشی، محکمہ ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے پرنسپل سیکریٹری پروین دراڑے، مہاڈا کے سی ای او سنجیو جیسوال، ممبئی سلم ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر مہندر کلیانکر، ضلع کلکٹر اشوک شنگارے، تھانے میونسپل کمشنر سوربھ راؤ، ‘میترا’ کے جوائنٹ سی ای او سشیل کھوڈوے کر اور امن متل، مہاراشٹر پولوشن کنٹرول بورڈ کے سیکریٹری اویناش دھاکنے، سلم ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی کے سی ای او پراگ سومان، محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر بی این پاٹل، نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر ڈاکٹر کائلاس شندے، صنعت و ترقی کے کمشنر دیپندر سنگھ کشواہ، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر پردیپ چندرن، ایم ایم آر ڈی اے کے وکرم کمار، کلیان ڈومبیولی میونسپل کمشنر اندورانی جاکھڑ، سیڈکو کے جوائنٹ مینیجنگ ڈائریکٹر شنتنو گوئل، تھانے ضلع پریشد کے سی ای او روہن گھوگے، مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے جوائنٹ سی ای او انیل بھنڈاری، میرا بھائندر میونسپل کمشنر سنجے کاٹکر، بھیونڈی-نیزام پور میونسپل کمشنر اجے ویدیا، وسئی-ویرار میونسپل کمشنر انیل پوار، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ منیشا جیبھائے-دھولے، ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر ویبھاو کلکرنی اور انڈسٹری کے ڈپٹی ڈائریکٹر وجو شراسٹھ سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading