مہاراشٹر : رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی اور سیاسی مسلمان

✍️: سمیع اللہ خان

گزشتہ دنوں مہاراشٹر میں ایک ہندو پنڈت گنگا گیری مہاراج نے ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف انتہائی درجہ بدزبانی کی اس انداز میں کہ ہندو مجمع کو بھی اللہ کے رسول کے خلاف بھونکنے کی ترغیب دی۔

ابھی ہم اور بہت سارے دیگر مسلمان مہاراشٹر میں اس کے خلاف احتجاج و مقدمات کے لیے آوازیں بلند کررہے تھے کہ اسی دوران یہ خبر سامنے آئی کہ اس گستاخ پنڈت کےساتھ مہاراشٹر کے وزیراعلی ایکناتھ شندے ایک ہی اسٹیج پر نظر آئے ہیں، یعنی یہ کھلی ہوئی بات ہے کہ مہاراشٹر سرکار جس میں اجیت پوار اور سنیل تٹکرے بھی شامل ہیں۔

یہ سرکار ہمارے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بدزبانی کرکے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے والے پنڈت کی حمایت کرتی ہے۔

مہاراشٹر کے مسلمانوں نے دیگر مذاھب کی قدآور شخصیات کو ہمیشہ احترام دیا ہے لیکن جس طرح سے اب یہ ہندوتوادی طبقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بکواس کرنے لگا ہے اس سے یہ صاف ہوتا ہے کہ ان لوگوں کے دلوں میں بہت پہلے سے زہر بھرا ہوا تھا یہ بس موقع کی تاک میں تھے۔
ہم مہاراشٹر کے وزیراعلی ایکناتھ شندے ، اور اجیت پوار و سنیل تٹکرے کو واضح طور پر بتادینا چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کے خلاف ہندوتوادی طاقتوں کے ساتھ مل کر جو کھیل تم رچا رہے ہو اس کا انجام تمہارے سیاسی کیریئر کے حق میں عبرتناک ثابت ہوگا،

ہمارے نبی کی ناموس کو جس نے اپنی گندی اور گھٹیا سیاست کے لیے استعمال کیا ہے اس کا سیاسی حشر بدترین ہوا ہے۔ ہم مسلمان ہمارے نبی آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کے وفادار غلام ہیں تم نے ہمارے نبی کی عزت کے معاملے میں ہمارے ساتھ دھوکہ کیا ہے ہم کبھی نہیں بھولیں گے ۔
مہاراشٹر کے جو بھی مسلمان آج ایکناتھ شندے یا اجیت پوار کےساتھ ہیں اب وہ فیصلہ کریں کہ وہ پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے وفادار ہیں یا سیاست کے بےدام غلام ہیں وہ قبر میں خود کو محمدی کہلانا چاہتے ہیں یا ہندو سیاستدانوں کا وفادار ؟

جب تک یہ ذلیل گستاخ پنڈت گرفتار نہیں ہو جاتا ہم ناموسِ رسالت کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے ناموسِ رسالت پر حملوں کو ظلم کا نیا نارمل ٹرینڈ نہیں بننے دیں گے ہم مسلمان اپنی جان دینے کے لیے تیار ہیں لیکن ناموسِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے سمجھوتہ نہیں کریں گے_
https://x.com/_SamiullahKhan/status/1824872446945587295?t=1LReiloI4jyyuJMSdUoPeA&s=19

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading