تھانے: مہاراشٹر میں ناسک سے پالگھر جانے والی ایک پرائیویٹ بس اتوار کو گہری کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں بس میں سوار 6 افراد کی موت ہوگئی جب کہ 45 دیگر زخمی ہو گئے۔ ٹھانے آر ڈی ایم سی سیل کے سربراہ سنتوش کدم نے اس حادثہ کے بارے میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ موکھادا ترمبکیشور روڈ واقع تورنگانے گھاٹ پر دن میں پونے تین بجے بس کھائی میں گری۔ سبھی زخمیوں کو ترمبکیشور سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا۔ جو مسافر ہلاک ہوئے ہیں ان کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔