مہاراشٹر الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن کی جانب سے پاور لوم بجلی صارفین کو راحت

بھیونڈی ( شارف انصاری):- مہاراشٹر الیکٹری سٹی ریگولیٹری کمیشن ( ایم ای آر سیMERC) نے ستمبر ۲۰۱۸ ؁ء میں بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کی ۔ مہاوترن ( ایم ایس ای ڈی سی ایلMSEDCL) نے اپنے جی آر 311 کے ذریعے اس کا نفاذ کیا اور اسی کے مطابق ٹورینٹ پاور لمیٹیڈ نے اس پر عمل آوری کی۔ اس ٹیرف میں لیڈlead پینالٹی فیکٹر کو پیش کرکے پاور فیکٹر کے شمار میں تبدیلی کی گئی۔ اس ٹیرف کی وجہ سے پاور لوم انڈسٹری کافی متاثر ہوئی اس لئے بجلی صارفین کی متعدد تنظیموں نے اس ٹیرف کے خلاف مہاراشٹر الیکٹری سٹی ریگولیٹری کمیشن میں ریویو پٹیشن داخل کی تھی۔جس کی بناء پر ایم ای آر سی نے اپنے 02-01-2019 کے آرڈر نمبر218کے 329 میں کچھ تبدیلی اور وضاحت پیش کی ہے۔ اس تبدیل شدہ مدعوں میں بجلی صارفین کے لئے کچھ اہم مدعے مندرجہ ذیل ہیں۔

(1)leadلیڈ کے ساتھ پاور فیکٹر کے شمار میں کوئی بدلاؤ نہیں ہے۔ جبکہ اس میں سدھار لاتے ہوئے بجلی صارفین کو 01 ستمبر 2018سے 31مارچ 2019کی میعاد کے لئے فرق رقم( پاور فیکٹر کے بیچ فرق۔ leadلیڈ کے بناء اورlead لیڈ کے ساتھ شمار کے لئے) مندرجہ ذیل طریقے سے بجلی صارفین کو واپس کر دی جائے گی۔

* * بجلی گاہک رقم کی واپسی( ریفنڈrefud) کے لئے تب ہی اہل ہوگا جب اپریل 2019 کی کھپت کے لئے پی ایف ( leadلیڈ یاlag لیگ) 0.90یا اس سے زیادہ ہو۔ ورنہ گاہک کو ریفنڈ نہیں ملے گا۔

**یہ ریفنڈ یکساں ماہانہ قسطوں میں ہوگا ۔ریفنڈ کے اہل گاہک کو اس کے اپریل ۲۰۱۹ کے بجلی بل میں شامل کرکے رقم واپس کردی جائے گی۔

**اس کے بعد کی قسط صرف اس صورت میں ہی واپس کی جائے گی جب ریفنڈ کا اہل گاہک اس مہینے میں جس میں قسط واپس کیا جانا ہے 0.90 یا اس سے زیادہ پاور فیکٹر مین ٹین رکھتا ہے۔
**اگر پاور فیکٹر 0.95(leadلیڈ یاlag لیگ) سے کم ہے تو اس مہینے کی قسط ختم ہو جائے گی اور گاہک کو اس مہینے کے لئے ریفنڈ نہیں ملے گا۔

(2) پاور فیکٹر انسینٹیوIncentive 0.95(leadلیڈ یا lag لیگ) سے زیادہ پاور فیکٹر کے لئے لاگو ہوگا ۔ اس پر اگر کوئی ریفنڈ ہو تو بجلی بل میں شامل کرکے اس طریقے سے تین یکساں ماہانہ قسطوں میں دیا جائے گا۔ یہ ریفنڈ اورپر دئے گئے مدعا(1) کے ریفنڈ سے الگ ہے۔ ٹورینٹ پاور نے جاری کردہ اپنے پریس اعلامیہ کے ذریعے بھیونڈی بجلی صارفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مزید معلومات کے لئے ٹورینٹ پاور کے کسٹمر کیئر سینٹر سے رابطہ کریں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading