بھیونڈی سماجوادی پارٹی نے کیا شہر میں لوڈشیڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی شہر کے متعدد علاقوں میں ان دنوں بجلی سپلائی میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے دو بڑی مشکلات کا سامنا شہریوں کو کرنا پڑ رہا ہے بھیونڈی شہر سماجوادی پارٹی کے صدر عرفات شیخ نے آج بجلی سپلائی کمپنی ٹورینٹ کے ذمہ داران کو مکتوب دے کر مطالبہ کیا ہے کہ ان دنوں بارہویں جماعت کے طلباء امتحانات کی تیاری میں مصروف ہیں کیونکہ اکیس فروری سے ان کے امتحان شروع ہورہے ہیں ایسے میں انھیں تیاری کرنے کے لئے بجلی کا موجود ہونا ضروری ہے کیونکہ جہاں پڑھنے کے لئے اجالے کی ضرورت ہے وہیں گرمی اور مچھروں سے بچنے کے لیے پنکھے کی بھی ضرورت ہے ۔

بھیونڈی شہر سماجوادی پارٹی کے صدر عرفات شیخ نے مزید کہا ہے کے بھیونڈی کمزور اور مزدوروں کی اکثریت کا شہر ہے ایسے بہت سے بچے ہیں کہ جو محنت مزدوری کرکے اپنا اور والدین کا پیٹ بھر رہے ہیں اور ساتھ ہی پڑھائی بھی کررہےہیں ۔دن بھر وہ مزدوری اور محنت کرتے ہیں اور شام میں اپنی پڑھائی کرتے ہیں اگر شام میں اور رات میں پاور نہیں رہے گی تو پڑھائی نہیں ہو پائے گی اور ایسے بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا ۔اسی طرح پانی سپلائی کے وقت لوڈ شیڈنگ نا کی جائے اور بہتر یہ ہے کہ ٹورینٹ کمپنی مہانگرپالیكا سے علاقہ وائز پانی سپلائی کی لسٹ لے اور جس علاقہ میں جس وقت پانی کا ٹائم ہو اس وقت لوڈشیڈنگ نا کرتےہوئے دوسرے وقتوں میں لوڈشیڈنگ اگر ضروری ہے تو کرے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading