اورنگ آباد: (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی نے گزشتہ دنوں یہ اعلان کیا تھا کہ 7ستمبر 2019 کو اورنگ آباد کے رکمنی ہال میں اکیڈیمی کے ایوارڈ تفویض کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر تاریخ اور مقامِ تقریب دونوں تبدیل کئے گئے ہیں۔
اب یہ تقریب 8 ستمبر 2019 بروز اتوار، وی آئی پی فنکشن ہال سینٹرل ناکہ روڈ، جسونت پورہ، اورنگ آباد میں منعقد کی جائے گی۔تمام ہی ایوارڈ یافتگان اس نئی تاریخ کا نوٹ لیں اور اپنا پروگرام ترتیب دیں۔ پروگرام کی تاریخ میں تبدیلی کی وجہ سے ہونے والی ذہنی کوفت کے لیے اردو اکیڈمی معذرت خواہ ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے ساتھ آپ کا تعاون ہمیشہ برقرار رہے گا۔اس طرح کا پریس نوٹ اکیڈیمی کے ذمہ داران نے آج جاری کیا ہے