شہریان ناندیڑ کیلئے خوشخبری : تین دن کے وقفہ سے پانی فراہم کرنے کا اعلان

ناندیڑ:3ستمبر(ورق تازہ نیوز)شہر سے قریب وشنوپوریی ڈیم میں 100فیصد پانی کاذخیرہ ہونے سے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے4 ستمبر سے نلوں کوچھ دن کے وقفہ کے بجائے تین دن کے وقفہ سے پانی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔میئر اور کمشنر نے آج بروز منگل کوجاری کردہ اپنے پریس نوٹ میں شہریان سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کااستعمال کفایت شعاری سے کرکے کارپوریشن کاتعاون کریں ۔

واضح ہو کہ شہر میں گزشتہ چھ ماہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت تھی جس سے عوام الناس کوتکلیف دہ حالات سے گزرنا پڑا ۔بارش بھی دیڑھ ماہ کی تاخیر سے شروع ہوئی ور بہت کم بارش ہوئی لیکن چار دنوں سے پورے مراٹھواڑہ میں موسلادھاربارش سے علاقہ کے حالات ہی بدل ڈالے ہیں ۔ اس بارش کے پانی سے وشنوپوری ڈیم مکمل طور پر بھر چکا ہے ۔ اورا س بارش کو ایک ماہ سے زائد عرصہ باقی ہے۔ اس لئے ہوسکتا ہے مستقبل میں وشنوپوری ڈیم سے پانی کی نکاسی عمل میں آئے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading