مہاراشٹرمیں سیاسی ہلچل: شیوسینا سپریم کورٹ میں پیچھے ہٹی

نئی دہلی۔ مہاراشٹر میں حالیہ سیاسی واقعات کے درمیان شیوسینا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں معاملہ کا خاص طور سے ذکر نہیں کیا۔ مہاراشٹر میں حکومت بنانے کے بارے میں فیصلہ کو لے کر کچھ اضافی مہلت نہ دیئے جانے کے گورنر کے فیصلہ کے خلاف شیوسینا کو آج صبح عدالت میں معاملہ پیش کر کے خاص طور سے ذکر کرنا تھا، لیکن ریاست میں صدر راج لگائے جانے کے بعد پارٹی معاملہ کا خاص طور سے ذکر کرنے سے پیچھے ہٹ گئی۔

شیوسینا کے وکیل سنیل فرنانڈیز نے یہاں بتایا کہ کل رات ریاست میں لگائے گئے صدر راج کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ قابل غور ہے کہ شیوسینا نے مہاراشٹر میں حکومت بنانے کے بارے میں فیصلہ کو لے کر کچھ اضافی مہلت نہیں دئیے جانے کے گورنر کے فیصلے کے خلاف کل عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ شیوسینا نے معاملہ کی فوری سماعت کی بھی کورٹ سے درخواست کی تھی۔عرضی میں مہاراشٹر حکومت کے علاوہ کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو بھی پارٹی بنایا گیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading