مکیش امبانی دنیا کے 10امیر ترین افراد میں شامل

نئی دہلی: جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری اور ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر کی قیمت ریکارڈ عروج پر پہنچنے سے مکیش امبانی دنیا  کے دس امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ فوربس کی ریئل ٹائم ارب پتیوں کی فہرست میں مکیش امبانی نویں پوزیشن پر ہیں۔ ریئل ٹائم ارب پتیوں کی فہرست ان کی  روز مرہ کی  جائیداد کے تخمینے کی بنیاد پر جاری  کی جاتی ہے۔

ایشیا کے سب سے امیر ترین امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے جمعہ کے روز ریکارڈ  قیمت اور جیو پلیٹ فارم میں 115693.93 کروڑ کی سرمایہ کاری  سے  ان کی کل جائیداد بڑھ کر ساڑھے  چونسٹھ  ارب ڈالر کے برابر ہو گئی ،  جس کی وجہ سے وہ  دنیا کے دس امیر ترین افراد کے کلب میں شامل ہو گئے ہیں اور نویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ پہلے 10   میں  امریکی ارب پتیوں کا غلبہ ہے۔ پہلے 10 میں سات امریکی ارب پتی افراد شامل ہیں۔

PunjabKesari
کون کون ہیں ٹاپ 10میں شامل

  1. جیف بیجوس:   160 ارب ڈالر
  2. بل گیٹس: 112 ارب ڈالر
  3. مارک زکربرگ: 90.6 ارب ڈالر
  4. برنارڈ ارنالٹ: 87.4 ارب ڈالر
  5. وارین بفیٹ: 71.5 ارب ڈالر
  6. سٹیو بالمیر: 70.5 ارب ڈالر
  7. لیری پیج:  68.1  ارب ڈالر
  8. سرجے برن: 66 ارب ڈالر
  9. مکیش امبانی: 64.5 ارب ڈالر
  10. فرینکائس بیٹین کورٹ میئرز: 62 ارب ڈالر

چین کا  ایک بھی ارب پتی پہلے 10 میں نہیں ہے ۔  چین  کے ماہوآتینگ 19 ویں مقام  پر  ہیں ۔ امبانی نے کل ہی ریلائنس انڈسٹریز کو ہدف سے 9 ماہ قبل  قرض سے بری  ہونے کی اعلان کر دیا تھا ۔