جہازی میڈیا کی گراونڈ رپورٹ
jahazimedia.com
نظریوں کا نیٹ ورک
جمعیۃ علماء بلاک بسنت رائے کے وفد کے علاوہ کئی ریاستی و ضلعی جمعیتوں کے وفود نے جنازہ و تدفین میں شرکت کی اور اہل خانہ سے ملاقات کرکے تعزیت مسنونہ پیش کیا
جمعیۃ علماء ریاست بہار کے صدر مولانا محمد قاسم صاحب کو آج مورخہ 30 جنوری 2019 بروز بدھ ان کے آبائی وطن کروڈیہہ بھاگلپور کی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔ مولانا کے جنازہ میں قرب و جوار کے ساتھ دور دراز مقامات سے بھی عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔
جمعیۃ علماء بلاک بسنت رائے کی طرف سے اس کے ناظم اعلیٰ مفتی محمد نظام الدین قاسمی مہتمم مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہاز قطعہ کی قیادت میں ایک چار رکنی وفد نے جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین بالخصوص مرحوم کے براد ر خوردمولانا محمد ناظم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہار و ناظم جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ سے خصوصی ملاقات کرکے مسنون تعزیت پیش کی۔ وفد میں قائد وفد کے علاوہ مولانا محمد یاسین جہازی خادم جمعیۃ علماء ہند، مفتی محمد زاہد امان قاسمی نائب مہتمم جامعۃ خدیجۃ الکبریٰ بسنت رائے و نائب سکریٹری جمعیۃ علماء بلاک بسنت رائے ، جناب مولانا سجاد ندوی صاحب رپورٹر ای ٹی وی بھارت اور سستی پنچایت کے مکھیا جناب نصیر الدین صاحب شریک تھے ۔

پٹنہ سے مولانا ناظم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہار و ناظم جامعہ مدنیہ سبل پور، صدر المسلمین مولانا مرغوب الرحمان صاحب، برادر مولانا مرحوم مولانا محمد سالم صاحب، ترجمان جمعیۃ علماء بہار مولانا خالد انور پورنوی صاحب، اساتذہ جامعہ مدنیہ سے مفتی عبد الاحد، مولانا سہیل اختر مظفر پوری، مولانا ذاکر، قاریہ عیاض، قاری عبدالحسیب، مولانا امیر الہدیٰ، مولانا اکبر، قاری نور الزماں صاحبان، اور مولانا رفیع الدین ، قاری ابو صالح، مولانا نصیر الدین، قاری ریاض، حافظ نجم الہدیٰ، مفتی محمد اکرم، مولانا منہاج ، مولانا عبدالجبار، مولانا عمر فاروق، مولانا مہجود، مولانا ثناء اللہ قاسمی، مولانا نجیب اللہ قاسمی، حافظ رضاء اللہ کے علاوہ جامعہ کے طلبہ و عوام کی ایک کثیر تعداد شریک تھی۔
جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کی طرف سے بھی ایک سہ رکنی وفد نے شرکت کی، جس میں قائد وفد مفتی قمر عالم صاحب رکن عاملہ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے علاوہ قاری مشتاق صاحب نگراں شعبہ تجوید مدرسہ حسینیہ کڈرو رانچی اور قاری شکیل صاحب استاذ مدرسہ حسینیہ کڈرو رانچی شریک تھے۔
جمعیۃ علماء کشن گنج کے ایک پانچ رکنی وفد نے بھی جنازہ میں شرکت کی، جس کی قیادت مفتی محمد جاوید اقبال صاحب قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء بہار نے کی اراکین وفد میں مفتی مناظر نعمانی صاحب سکریٹری و ترجمان جمعیۃ علماء کشن گنج، مولانا نوید قاسمی صاحب رکن جمعیۃ علماء کشن گنج، مولانا محمد معروف کرخی صاحب رکن جمعیۃ علماء بہارو جوائنٹ سکریٹری جمعیۃ علماء اتردیناج پور، بنگال اور مولانا شہہ زور صاحب مبلغ دارالعلوم دیوبند کے نام شامل ہیں۔
جمعیۃ علماء ارریہ نے بھی جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا، جمعیۃ علماء ارریہ کے صدر ڈاکٹر عابد حسین صاحب، سرپرست الحاج بذل الرحمان، مولانا نسیم الدین شمسی صاحب، مولانا نائب صدر مولانا فاروق مظہری صاحب، مولانا فیروز نعمانی صاحب، مفتی دلشاد نعمانی صاحب، حاجی جاوید احمد صاحب، مولانا شبلی نعمانی صاحب، مولانا خورشید انور نعمانی صاحب مولانا حدیث اللہ نصر صاحب، حافظ راغب نعمانی صاحب، مفتی یعقوب نعمانی صاحب، قاری عاشق الٰہی صاحب، حافظ وسیم اختر صاحب، ماسٹر غفران عالم صاحب ماسٹر غفران عالم صاحب، ماسٹر سرفراز عالم صاحب ، ماسٹر منظور صاحب، حافظ ارقم صاحب، حاجی طہ صاحب، قاضی عتیق اللہ صاحب کے علاوہ دیگر حضرات نے شرکت کی۔
جمعیۃ علماء ضلع سوپول کے ایک قافلہ نے بھی جنازہ میں شرکت تھی، جس میں مولانا امان اللہ قاسمی بانی و مہتمم جامعہ رشیدیہ گنپت گنج، و جنرل سکریٹری جمعیة علماء سوپول ، مولانا محب اللہ قاسمی ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء بلاک بھپٹیاہی ،مولانا عبدالمنان سعادتی نائب صدر جمعیة علماء بلاک بسنت پور ، مولانا عبدالمتین صاحب گنپت گنج اور جناب مشتاق صاحب راگھوپور شامل تھے ۔
جمعیۃ علماء بانکا کی طرف سے مولانا محسن اعظم صاحب قاسمی آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند ، مولانا محمد شاہد قاسمی بانکوی شعبہ تحفظ ختم نبوت دارالعلوم دیوبندنے شرکت کی اور لواحقین کو صبرو ہمت کی تلقین کی۔
جمعیۃ علماء پورنیہ کی طرف سے مولانا حبیب الرحمان قاسمی ، حافظ اکمل و دیگر ، جمعیۃ علماء کھگڑیا مولانا سرفراز صاحب، کولٹی بردوان سے الحاج عرفان صاحب، فیصل صاحب، احسان صاحب حبیب اللہ صاحب، خانقاہ رحمانی مونگیر سے مفتی معین کوثر صاحب، مولانا خالد رحمانی صاحب ناظم تعلیمات خانقاہ رحمانی مونگیر ، مولانا توفیق ندوی صاحب مولانا معیز ندوی صاحب۔ جمعیۃ علماء کٹیہار سے مولانا بدر الدجیٰ صاحب ناظم اعلیٰ جمعیۃ کٹیہار، مولانا صلاح الدین صاحب رکن عاملہ جمعیۃ علماء کٹیہار کے نام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مولانا محمد معظم صاحب جمعیۃ علماء بیگو سرائے اور دیگر اضلاع کے ذمہ داران نے بھی جناز ہ میں شرکت کی۔ مقامی لوگوں میں سے مفتی محمد خلیل صاحب استاذ حدیث مدرسہ اصلاح المسلمین چمپا نگر،مولانا غلام رسول صاحب شیخ الحدیث مدرسہ اصلاح المسلمین چمپا نگر، حافظ نعمان صاحب جہازی استاذ مدرسہ اصلاح المسلمین چمپانگر، مولانا فاروق صاحب ناظم اعلیٰ مدرسہ سلیمانیہ سنہولا ہاٹ، مفتی مجیب الحق بیربل پور، مفتی محمد اسامہ صاحب مہتمم مدرسہ روضۃ القرآن مرغیاث چک، مولانا محمد یاسین مصباحی ، مولانا مستقیم صاحب چکنتھو، مولانا مدثر قاسمی منگا چک، مولانا احمد اودھام ڈی، حافظ محمد فرقان اعظم پور اور ان کے علاوہ سینکڑوں تعداد میں علماء و ائمہ حضرات شریک تھے۔
ادھر دوسری مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہاز قطعہ کے نائب مہتمم و خازن جمعیۃ علماء بلاک بسنت رائے مولانا محمد سرفراز قاسمی نے اپنے مدرسہ میں قرآنی خوانی کا خصوصی اہتمام کرایا، جس کی دعائے مغفرت پر سینکڑوں معصوم بچوں نے صدائے آمین بلند کی۔
جنازہ کی یہ تیسری نماز مولانا ناظم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہار نے پڑھائی ۔مجمع کی کثرت مولانا مرحوم کی عندا للہ و عند الناس مقبولیت کی گواہ تھی ۔
جہازی میڈیا کے چیف ایڈیٹر اور گڈا جھارکھنڈ کے ایڈیٹر مفتی محمد نظام الدین قاسمی نے جنازہ و تدفین میں شرکت کی اور پسماندگان سے ملاقات کرکے تعزیت مسنونہ پیش کی۔ جہازی میڈیا اپنی پوری ٹیم کے ساتھ دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو ان کے نقش قدم پر چلنے اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق ارزانی کرے۔