مولانا آزاد کے یوم پیدائش پر گلزار اعظمی کو شرد پوار کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازاگیا

 شہروں کو نام تبدیل کرنے پر مودی حکومت پرشدید تنقید 

ممبئی :13 نومبر (ا ی میل)ملک کے پہلے وزیر تعلیم اور مجاہد آزادی مولانا ابوکلام آزاد کے یوم پیدائش پر راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی جانب سے ممبئی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں جمعیةعلماءقانونی امدادکمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کو ان کی ملی و سماجی بالخصوص دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار مسلم نوجوانوں کو قانون امدادفراہم کرکے جیلوں سے ان کی رہائی کے اعتراف سابق وزیر اعلی مہاراشٹر و مرکزی وزیر راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازہ گیا۔اسی تقریب میںتعلیم کی فیلڈ میںکارہائے نمایاں انجام دینے والے انجمن السلام کے صدر ڈاکٹر ظہیرقاضی، منور پیر بھائی،ا نجم انعامدار، شبیر انصاری (صدر اوبی سی آرگنائزیشن) خواتین کی فلاح و بہبود کے لیئے کام کرنے والی عظمی ناہیدکو ایوارڈ سے نوازاگیا۔ممبئی میں واقع مشہور وائی بی چوہان ہا ل میں منعقدہ پروگرام میں پورے ملک سے مندوبین اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے عہدے داروں و رضاکارںنے شرکت کی جس میں فوزیہ خان، جینت پاٹل، نسیم صدیقی و دیگر شامل تھے کی موجودگی میں شرد پوار نے ایوارڈ یا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرد پوار نے مولانا ابولکلام آازد کے ذریعہ کیئے گئے کاموں اور ان کے نظریات پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ابولکلام آزاد تقسیم ہند کے مخالف تھے اور انہوں نے تعلیمی شعبہ میں ہمیشہ اپنی خدمات پیش کی۔شرد پوار نے موجودہ حکومت کو نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ بجائے تعلیم اور روزگار پر دھیان دینے کے ، حکومت شہروں کے نام تبدیل کرنے پر آمادہ ہے جو اس بات کا اشارہ کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت ہر محاز پر ناکام ثابت ہوئی ہے ۔شرد پوار نے پارٹی رضاکاروںسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عوامی فلاح و بہبودو بھائی چارے کے لیئے اپنے آپ کو پیش کرنا ہوگاکیونکہ موجودہ حکومت نے اقلیتی اور اکثیریتی فرقہ کے درمیان نفرت پیدا کرکے سیاست کرنے کا کام کیا ہے جو ہمارے رہنماﺅں کے اصولوں کے منافی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading