لوک سبھا انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی ( بسپا) کی سپریمو مایاوتی کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک عرضی پر شنوائی کے دوران کہا کہ بسپا سپریمو مایا وتی نے اپنی اور ہاتھیوں کی مورتیاں بنانے میں جتنا عوام کا پیسہ خرچ کیا ہے اسے واپس کرنا چاہئے ۔ معاملے کی شنوائی چیف جسٹس رنجن گوگوئی کررہے تھے ۔ اس معاملے کی اگلی شنوائی 2 اپریل کو ہوگی ۔
سپریم کورٹ ایک وکیل کی جانب سے دائر عرضی پر شنوائی کررہا تھا ۔ جس میں کہا گیا تھا کہ عوام کے پیسہ کا استعمال اپنی مورتیوں بنوانے اور سیاسی پارٹی کو فروغ دینے کیلئے نہیں کیا جا سکتا ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی ، جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے کہا کہ ،” ہمارے خیال سے مایا وتی کو اپنی اور ان کے پارٹی کے نشان ‘ہاتھی’ کی مورتیاں بنوانے پر خرچ ہوا پیسہ سرکاری خزانے میں واپس جمع کرانا ہوگا ۔
#Mayawati #SupremeCourt #BSP