مودی ،شاہ اور فڑنویس کی نیندحرام ہوچکی ہے،راج ٹھاکرے کا ممبئی میں جم غفیر سے خطاب

ممبئی23اپریل (ایجنسیز)آج یہاں جنوبی ممبئی میں منعقد کیے گئے ایک جلسہ میں جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے ایم این ایس رہنماءراج ٹھاکرے نے ممبئی کے جلسہ میں مودی ،شاہ اور فڑنویس کو نشانہ ،ان کی خامیاں اور کوتاہیوں کو اجاگر کرنا لازمی ہے ،انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس ۔این سی پی کے اقتدار میں ان کی غلطیوں کو بھی عوام کے سامنے پیش کیا گیا تھا ،لیکن بی جے پی کی غلطیاں ان سے زیادہ نظرآرہی ہیں ،اس لیے عوام کو بیدار کرنا ضروری ہے۔

جنوبی ممبئی کے کالا چوکی علاقہ میں ابھیودیہ نگر بھگت سنگھ میدان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راج ٹھاکرے نے کہا کہ انہوںنے اپنی تقریر میں دوتین کا وقفہ لیا تھا تاکہ وزیراعلیٰ فڑنویس سکون کی نیند لے لیں ،کیونکہ انہیں کچھ عرصے سے نیند نہیں آرہی ہے۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی کے پاس ان کے سوالات کے جواب نہیں ہیں ،لیکن کانگریس اور این سی پی کے سلسلہ میں ان کے فرضی ویڈیو جاری کیے جارہے ہیں ،ہم نے کانگریس اور این سی پی کو بھی اقتدار میں غلطی کے لیے نشانہ بنایا تھا ،اب بی جے پی کی باری ہے.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading