مالیگاؤں 8 دسمبر (عامر ایوبی) جیسے جیسے سردی کی لہر بڑھ رہی ہے ویسے ویسے چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے مالیگاؤں میں کل ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں موبائل چوروں نے بزرگ شخص کی جان لے لی لیکن چند گھنٹوں میں ہی وہ پولس کے ہتھے چڑھ گئے تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں کے چالیسگاؤں پھاٹے پر سنیچر کی نصف شب میں تین موبائل چوروں نے گورکھ نامدیو نامی بزرگ واچ مین سے انکا موبائل چھیننا چاہا لیکن انہوں نے چوروں سے مزاحمت کی اور ان سے دو دو ہاتھ کیا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے اسی اثناء چوروں نے دھار دار ہتھیار سے ان پر حملہ کردیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے راہ گیروں نے انہیں اسپتال پہنچایا
جہاں انہوں نے آخری سانس لی جیسے ہی اس چوری و قتل کی اطلاع پولس کو ہوئی ناشک ضلع کی خاتون کمشنر آرتی سنگھ اور شہر کے ایس پی سندیپ گھوگے نے فوری طور پر ایک دستہ کو جائے وقوع پر روانہ کیا اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا اس درمیان پولس کو خفیہ اطلاع ملی کہ
موبائل چور (قاتل) ایک مقام پر چھپے ہوئے ہیں اس اطلاع پر پولس نے صرف چار گھنٹے میں ہی تینوں ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی پولس نے گرفتار شدگان کے نام شہباز انجم، نورالامین، محمد یوسف بتائے پولس کی بر وقت کاروائی پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا