مالیگاؤں 8 دسمبر (عامر ایوبی) اردو کے فروغ کی خاطر قومی اردو کونسل کی جانب سے کتابی وین (گاڑی) ملک بھر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتی ہے کتابوں کی وین پیر (آج) کو مالیگاؤں پہنچ رہی ہے اسطرح کی اطلاع کتابی موبائل وین کے انچارج محمد صدیق نے دی موصوف نے مزید بتایا کہ فی الوقت ہم مہاراشٹر کے دورے پر ہیں اور پیر کو ہماری آمد اردو کے شہر مالیگاؤں میں ہوگی نو اور دس نومبر کو یہ وین اے ٹی ٹی اسکول جبکہ گیارہ اور بارہ نومبر کو یہ وین جے اے ٹی اسکول میں رہی گی لہذا طلباء اور عوام الناس اس سے استفادہ حاصل کریں