تھانے رابوڑی میں بچیوں کا نعتیہ مقابلہ
منہاج یوتھ لیگ انڈیا تھانے شاخ کی جانب سے عید میلادالنبی کے پور نور موقع پر 6 اکتوبر ۲۰۲۳ کو تھانے رابوڑی کے انجمن خاندیش ہال میں خواتین کا نعتیہ مقابلہ باالعنوان "مصطفوی نعتیہ مقابلہ" کا انعقاد کیا گیا ۔رابوڑی تھانے میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ تھا جس میں ۱۵ سے ۱۸ سال کی ۳۰ بچیوں نے حصہ لیا جو تھانے کے مختلف حصوں سے شرکت کی اس مقابلے میں ۳۰ لڑکیوں میں سے ۱۲ لڑکیوں کا انتخاب کیا گیا
مقابلے میں آفرین اشفاق صدیقی (اول انعام ) زوبیہ جمیل شیخ ( دوم انعام) حریم سلیم شیخ( سوم انعام ) حاصل کئے جبکہ خدیجہ قادر خان، زینب جاوید سیّد ، زینب عمران ہاشمی كنسولیشن انعامات کی مستحق قرار پائی۔
مقابلے میں عالمہ فاضلہ ساجدہ سیّد ،عالمہ فاضلہ ارشیا سیّد ،عالمہ فاضلہ صوفیہ شیخ ،اور مشہور و معروف نعت خواں عطایے ہندالوالی سیّد فیض قادری برکاتی نے منصف کے فرائض انجام دیے۔ صابرہ خاتون ، بانو خان،اور عالمہ فاضلہ زینب خان بطورِ مہمان خصوصی مدعو تھے۔ اس مقابلے میں نظامت کے فرائض شاہین انصاری نے انجام دیے
ذمہ داران نے بتایا کہ آنے والے وقت میں بھی منہاج یوتھ لیگ انڈیا تھانے اسی طرح بچوں کے کئی دینی مقابلوں کا انعقاد کرتی رہیگی اور حضور کی دینی تعلیمات اور شریعت کو خاص طور سے بچیوں تک پہنچاتے رہے گی ۔