منوج شندے شیوسینا تھانے لوک سبھا رابطہ سربراہ نامزد نائب وزی ر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے تقرری نامہ پیش کیا

منوج شندے شیوسینا تھانے لوک سبھا رابطہ سربراہ نامزد

نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے تقرری نامہ پیش کیا

تھانے (آفتاب شیخ)
سابق کارپوریٹر و کانگریس کے تھانے شہر کے سابق صدر منوج تکارام شندے نے حال ہی میں اپنے حامی کارکنوں کے ساتھ شیوسینا (شندے گروپ) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ ان کی اس سیاسی وابستگی کو اہمیت دیتے ہوئے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اور شیوسینا کے سربراہ ایکناتھ شندے نے انہیں تھانے لوک سبھا کا رابطہ افسر مقرر کرتے ہوئے باضابطہ تقرری نامہ پیش کیا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ نے منوج شندے کو مبارکباد دیتے ہوئے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ وہ شیوسینا کے بانی بالاصاحب ٹھاکرے اور دھرم ویر آنند دیگھے کی تعلیمات پر مبنی ہندوتوا نظریہ کو فعال طور پر فروغ دیں اور عوام تک پہنچائیں۔

منوج شندے نے تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی طرف سے سونپی گئی اس ذمہ داری کو مکمل وفاداری اور دیانتداری کے ساتھ نبھائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شیوسینا کی ترقی، توسیع اور عوامی رابطہ کو مستحکم کرنے کے لیے انتھک کوشش کریں گے۔

اس دوران شیوسینا کے ریاستی سیکریٹری سنجے مورے نے بھی منوج شندے کو مشورہ دیا کہ وہ ہر ماہ کم از کم دو عوامی رابطہ دورے انجام دیں اور ان دوروں کی تفصیلی رپورٹ بالا صاحب بھون کو پیش کریں تاکہ پارٹی سرگرمیوں میں تسلسل اور بہتری برقرار رہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading