تلک بھون میں جگجیون رام کی 118ویں جینتی پر کانگریس کا یادگاری پروگرام
کانگریس قائدین و عہدیداران نے پیش کی خراجِ عقیدت

ممبئی (آفتاب شیخ)
بھارت کے سابق نائب وزیر اعظم اور عظیم دلت رہنما آنجہانی جگجیون رام کی 118ویں جینتی کے موقع پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے تلک بھون، دادر میں ایک یادگاری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔
پروگرام کا آغاز سابق رکن پارلیمنٹ تکارام ریگے پاٹل نے جگجیون رام جی کی تصویر پر پھول نذر کر کے کیا اور ان کی قومی و سماجی خدمات کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے متعدد سینئر قائدین اور کارکنان موجود تھے۔
پروگرام میں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر گنیش پاٹل، جنرل سکریٹری مناف حکیم، راجن بھوسلے، نام دیو چوان، دتا ناندے، زمیندار یادو، راگھویندر شکلا، پانڈورنگ چالکے اور شری کرشنا سانگلے نے شرکت کی۔
مقررین نے جگجیون رام جی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سماجی مساوات، دلتوں کے حقوق اور مزدوروں کی بہبود کے لیے جدوجہد کی۔ ان کی سیاسی بصیرت، اصولوں پر مبنی سیاست اور عوامی فلاح کے لیے ان کی قربانیاں آج بھی رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔
پروگرام کے اختتام پر تمام حاضرین نے ان کے نظریات پر عمل پیرا ہونے اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا عہد کیا۔