مالیگاؤں /16,فروری بروز سنیچر کو دھولیہ میں وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ریلوے لائن کے سنگ بنیاد کا جلسہ عام کیا گیا گونج تھی کہ دھولیہ مالیگاؤں کے رکن پارلیمینٹ ڈاکٹر سبھاش بھامرے کی جدوجہد سے دھولیہ اور مالیگاؤں کے دیرینہ خواب کی تکمیل ہونے والی ہے خود مقامی بی جے پی لیڈران بھی اپنی کالر ٹائٹ کرنے کی تیاری میں تھے لیکن وزیراعظم نریندر مودی 16,فروری کو دھولیہ آئے بڑے طمطراق سے جلسہ کا آغاز ہوا اول تو گذشتہ دوروز قبل کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے خود کش حملہ میں پچاسوں جوانوں کے شہید ہونے سے ملک کی عوام گہرے صدمے سے دوچار ہونے کی وجہ سے اس جلسہ میں جانے سے احتراز کیا کچھ نریندر مودی کے جھوٹ سے پریشان عوام کا اعتماد بی جے پی سے اٹھ جانے کی وجہ سے یہ جلسہ کامیاب نہیں ہوسکا دوسرے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جھوٹ کا پہاڑ کھڑا کیا جس طرح انہوں نے اچھے دن ،کالے دھن کی واپسی اور پندرہ لاکھ کا نعرہ لگایا تھا اسی طرح منماڑ مالیگاؤں دھولیہ نرڈانہ اندور ریلوے لائن کا بھی حشر کیا اور دھولیہ کے ساتھ ساتھ مالیگاؤں کی عوام کو بھی الو بنایا اور دھولیہ میں صرف اور صرف دھولیہ سے نرڈانہ (60-50) کلو میٹر ریلوے لائن کا سنگ بنیاد رکھ کر عوام کو زبردست دھوکہ دیا ہے.
مالیگاؤں کانگریس کے صدر شیخ رشید شیخ شفیع،رکن اسمبلی مالیگاؤں سینٹرل آصف شیخ رشید اور ناسک ضلع کانگریس کے صدر ڈاکٹر تشار شیواڑے نے نریندر مودی اور بی جے پی کے اس اقدام کی مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے انہوں نے کہا کہ یہی بی جے پی کا اصل چہرہ ہے جسے پہچاننے کی ضرورت ہے اور اب فیصلہ کرنے کا صحیح وقت آرہا ہیکہ ایک مرتبہ پھر ملک کے اقتدار کی باگ ڈور کانگریس کو سونپنے کیلئے راہل گاندھی کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ایسی پریس نوٹ کانگریس کے مقامی ترجمان صابر گوہر نے جاری کرتے ہوئے بتلایا کہ جلد ہی اس تعلق سے دستاویزی ثبوت کیساتھ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا