ڈھاکہ( ایجنسی)۔ بنگلہ دیش میں، شرپسندوں نے ایک بہت پرانے ہندو مندر میں دیوی کی مورتی کو تباہ کر دیا۔اس واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
معلومات کے مطابق یہ واقعہ مغربی بنگلہ دیش میں نوآبادیاتی دور کے ایک مندر میں پیش آیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ بنگلہ دیش میں ایسے کئی واقعات منظر عام پر آچکے ہیں۔ ان واقعات نے دونوں برادریوں کے درمیان تنازعہ بھی پیدا کر دیا ہے۔
مقامی نیوز پورٹل نے مندر کے صدر سوکمار کنڈا کے حوالے سے بتایا کہ بنگلہ دیش کے زنیداہ ضلع کے دوتیہ گاؤں میں کالی مندر کے حکام کو جمعہ کو مورتی کے ٹکڑے ملے۔
انہوں نے بتایا کہ مورتی کا سر مندر کے احاطے سے آدھا کلومیٹر دور سڑک پر ملا۔ کنڈا نے بتایا کہ یہ مندر بہت قدیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوآبادیاتی دور سے ہندو برادری کے لوگ یہاں پوجا کرتے رہے ہیں۔