ممبرا – فیش فارمنگ (مچھلی پالن) کے نام پر  دھوکہ دہی کوسہ کے خالد مکادم کو کو ہوئی 6 ماہ قید کی سزا

تھانے(آفتاب شیخ) فیش فارمنگ کے نام پرلاکھوں روپئے کی دھوکہ دہی کرنے والےکوسہ الماس کالونی خالد مکادم کو واشی کورٹ نے 6 ماہ کی قید بامشقت سنائی۔

ذرائع کے مطابق ڈیم و ندیوں میں مچھلیاں پالنے والا (فیش فارمنگ) کا کاروبار میں سلیم ایوب رومانی جو نوی ممبئی کے کوپر کھیرنا نے سال 2013 میں انھوں نے الماس کالونی کے رہنے والے خالد مکادم کو 16 لاکھ 30 ہزار روپئے بذریعہ چیک اور 36 لاکھ روپیہ نقد میں دیا لیکن نقد کا انکے پاس کوئی ریکارڈ نہیں تھا یہ پیسہ خالد نے کھیڑ کے ناتھونگر کے کسی ڈیم میں مچھلیاں پالنے (فیش فارمنگ) میں لگانے اور پھر مچھلیاں و جھینگے نکالے جانے کے بعد اسکا حساب کرکے انھیں منافع دینے کی بات کہی تھی لیکن وقت گذرتا گیا ٹال مٹول ہوتی رہی کئی بار ایک دوسرے کا سامنا ہوا بات چیت ، رقم دینے کا وعدہ اور پھر وعدہ خلاف بھی ہوتی رہی لیکن سلیم کے مطابق انھیں انکی رقم نہیں ملی اسکے بعد انھوں نے پولیس اسٹیشنوں میں رابطہ کیا کھیڑ ، ممبرا لیکن پولیس نے سول میٹر کہہ کر معاملہ در گذر کردیا بالاآخر سی بی ڈی بیلا پور (واشی) کورٹ میں شکایت جس پر کھیڑ پولیس نے خالد کو ممبرا پولیس کے تعاون سے کوسہ سے گرفتار کر کورٹ کے روبرو پیش کیا ۔کورٹ نے اسے 6 ماہ کے لئے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید ایک ماہ جیل میں ہی رہنے کا حکم دیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading