ممبئی 16نومبر(یواین آئی)ممبئی پولیس نے آج بینک گھوٹالے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ایس رنجیت سنگھ کو گرفتار کیا ،جوکہ سنئیر بی جے پی لیڈر اور سابق ایم ایل اے سردارتارا سنگھ کے صاحبزادے ہیں۔
واضح رہے۔کہ۔سردار تارا سنگھ سنگھ ممبئی کے۔ملنڈ حلقہ سے ایم۔ایل۔اے رہے۔ہیں۔اور ان شمار مم، سینئر ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمامیں ہوتا ہے۔ اس موقع پر ممبئی پولیس کے ترجمان ڈپٹی کمشنر آف پولیس پرنایا اشوک نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور کہاکہ سردار رنجیت سنگھ کو پی ایم سی بینک گھوٹالہ میں کروڑوں روپیے کے گھوٹالہ کی تحقیقات کے۔لیے گرفتار کیا گیاہے۔
اس گھوٹالہ میں بینک کے ڈائریکٹر اور ایچ ڈی آئی ایل گروپ کے ڈائریکٹرز نے مبینہ طور پر 4355 کروڑ کا فراڈ کیاہے۔ چونکہ رنجیت سنگھ بینک کی بازیابی کمیٹی کے ممبر ہونے کے علاوہ تقریبا 13 سال تک ڈائریکٹر تھے ، لہذا ان سے ایچ ڈی آئی ایل گروپ کمپنیوں کو دیئے گئے قرضوں ، ان کے طویل التوا میں واجب الادا قرضوں اور اس کی وصولی کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ تاہم ، اس نے مضحکہ خیز اور غیر اطمینان بخش وضاحتیں فراہم کیں جس کے بعد ان کے جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف اور تفتیش کاروں نے ان کی تصدیق کردی۔
ڈی سی پی اشوک نے بتایا کہ اس کے مطابق ، انہیں آج شام دیر گئے گرفتار کیا گیا تھا اور پولیس ریمانڈ حاصل کرنے اور مزید تفتیش کے لئے کل انہیں چھٹی کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ یون آئی اے اے