بل گیٹس بنے دنیا کے سب سے امیر شخص، بیجوس دوسرے نمبر پر

ممبئی : ایمیزون کے فاؤنڈراور سی ای اوجیف بیجوس اب دنیا کے سب سے امیر شخص نہیں ہیں۔ان کی جگہ مائیکروسافٹ کے کو-فاؤنڈر بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔نیوز ایجنسی بلومبرگ کے مطابق، اکتوبر 2017 میں بل گیٹس کو پیچھے چھوڑنے والے جیف بیجوس جمعہ کودوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔موجودہ وقت میں بل گیٹس کی کل مالیت 110 ارب ڈالر (قریب 7.89 لاکھ کروڑ روپے) ہو گئی ہے۔وہیں جیف بیجوس کی 109 ارب ڈالر (قریب 7.82 لاکھ کروڑ روپے) ہے۔


ایسا کیسے ہوا؟
دنیا کی بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کو گزشتہ ماہ 10 ارب ڈالر کا بڑا آرڈر ملا ہے۔ اس کی وجہ سے کمپنی کے حصص میں تیزی آئی ہے، جس کا اثر بل گیٹس کی مجموعی مالیت پر پڑا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ امریکی محکمہ دفاع نے 25 اکتوبر کو مائیکروسافٹ کو 10 ارب ڈالر کا کلاؤڈ کمپیوٹنگ کنٹریکٹ دیا تھا، اس کے بعد سے مائیکروسافٹ کے حصص میں 4 فیصد تیزی آ چکی ہے۔وہیں، اس دوران ایمیزون کے حصص میں 2 فیصد کی کمی آئی ہے۔ اس سال مائیکروسافٹ کا شیئر 48 پر پہنچ چکا ہے ۔

UrduNewsMumbai #UrduNews #BillGates #Amazon #JeffBezos

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading