ممبئی: سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا آج آخری دن، دعا میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

ممبئی میں جاری سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا آج تیسرا اور آخری دن ہے۔ پہلے دن سے گزشتہ روز سخت سردی کے باوجود شمال مشرقی علاقہ چیتا کیمپ میں ہزاروں افراد اور مختلف جماعتوں کی آمدکا سلسلہ جاری رہا ۔ رات دیر گئے تک مزید جماعتیں یہاں پہنچ گئیں۔

ممبئی سمیت مہاراشٹرکے مختلف علاقوں سے ہزاروں افرادیہاں پہنچ چکے ہیں جن میں پڑوسی ریاستوں کے لوگ بھی شامل ہیں۔یہاں احتیاطاً پولیس نے سخت بندوبست کیا ہے۔

یہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع اتوار کو بعدنماز مغرب دعاءکے ساتھ اختتام پذیر ہوگا جس میں کئی لاکھ افراد شریک ہوسکتے ہیں۔ ان میں چالیس روزہ جماعت کے ارکان کی اکثریت اس اجتماع میں شریک ہوگی ،جبکہ ممبئی کے الگ الگ علاقوں سے بھی مسلمان آج تیسرے دن دعائیہ اجتماع میں شریک ہوںگے۔

واضح رہے کہ ملک کے موجودہ حالات سے پیش نظرحکام نے شہری علاقے وڈالا سے اجتماع کو شمال مشرقی علاقہ چیتا کیمپ میں منتقل کردیا ،اس کی ایک وجہ ظاہری طورپر موجودہ ملکی حالات کو بتا یاجارہا ہے ،لیکن تبلیغی جماعت سے وابستہ ایک ذمہ دار نے کہا کہ شہری انتظامیہ نے وڈالا میں مختلف قسم کی رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ،اور اسی وجہ سے اجتماع کو ان کی ایمائ پر بعد میں چیتا کیمپ منتقل کردیا گیا۔

دراصل وڈالا ایسٹرن فری وے کے قریب واقع کسٹم اور سالٹ کمیشن کی مخصوص خالی زمین پراجتماع کرنے کا منصوبہ تھا ،ایک مقامی ایم پی نے تعاون کا یقین دلایا ،لیکن مسلم آبادی کے قریب واقع اس مقام پر اجتماع کی اجازت نہیں مل سکی۔جبکہ آپسی تال میل کی کمی بھی ایک سبب بتایا جا رہا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading