ممبئی 28مئی(ایجنسیز)ممبئی کے بی وائی ایل نائر اسپتال میں ایک پوسٹ گریجویٹ میڈیکل طالبہ ڈاکٹر پائل سلیم تڑوی کی خودکشی کے معاملہ میں مفرور تین مفرورخاتون ڈاکٹروں میں سے ایک ڈاکٹر کو پولیس نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔آج سہ پہر ممبئی کانگریس کمیٹی نے ممبئی سینٹرل پر واقع نائراسپتال انتظامیہ پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔انہوں نے واصح طورپر کہا کہ طالبہ نے اسپتال اور کالج کے ڈین سے ہراساں کیے جانے کے سلسلہ میں شکایت درج کی تھی ،لیکن کارروائی نہیں کی گئی۔
اگری پولیس اسٹیشن اور ڈی سی پی دفتر نے اس بات کی تصدیق کی ہے ڈاکٹر بھکتی میہرے کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،اس کی نگرانی ڈی سی پی منجوناتھ شنگے نے کی ہے اور انہوں نے گرفتار ی کی تصدیق کی ہے۔دومزید ڈاکٹر ہیما اہوجہ اور ڈاکٹر انکیتا کھانڈیل وال فرار ہیں ۔ان تینوں پر ایم ڈی طالبہ کو حراساں کرنے اور اس کی پسماندہ ذات کا حوالہ دے کر ستایا جاتا تھا۔جس کی شکایت کئی بار ڈین کو بھی کی گئی تھی۔پائل سلیم تڑوی (25) نے 22مئی کو ہوسٹل میں خودکرلی تھی۔تب سے یہ تینوں خاتون ڈاکر فرار ہیں۔تڑوی مسلم قبائل فرقہ سے تعلق رکھتی تھی۔سوشل میڈیا پر اس کو انصاف دلانے کے لیے مہم شروع کی گئی ہے۔
