ممبئی:کشمیری پنڈتوں پر ظلم کے خلاف عوام کا سیلاب امڈ پڑا،رضا اکیڈمی کا زبردست احتجاج 

ممبئی 4 ؍ جون(یواین آئی) ممبئی میں کشمیری پنڈتوں پر ظلم کے خلاف محمد علی روڈپررضا اکیڈمی کے زبردست احتجاج کے دوران عوام کا سیلاب مڈ پڑا،اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہند کشمیریوں کی نقل مکانی کو روکنے کی اور ان کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے کشمیر کی وادی  میں پر تشدد واقعات میں متعدد لوگوں کی جانیں چلی گئی ہیں اور ایک ماہ میں خاتون ٹیچر سمیت تقریباً آٹھ افراد کو نشانہ بنایا گیاہے ،رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے کہاکہ  جنگجووں کی اس حرکت کی سخت مذمت کرتی ہے اور کشمیری پنڈتوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتی ہے۔ کشمیری سنگھرش سمیتی نے جموں کشمیر ہائی کورٹ سے کشمیری پنڈتوں کو نشانہ بنا کر ختم کرنے کی جانچ ہائی کورٹ کی نگرانی میں کرانے کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی مانگ کی ہے ۔
رضا اکیڈمی اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے کہ الحاج محمد سعید نوری کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی پر سخت تشیش  کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ  اس پر فوری پابندی  لگائی جائے۔مرکزی حکومت  کشمیری پنڈتوں کو اپنے وطن میں چین و سکون کے ساتھ رہنے کو یقینی بنائے۔رضا اکیڈمی نے  انسانیت پر ہونے والے اسی ظلم و زیادتی کے خلاف کشمیری پنڈتوں کی حمایت میں مینارہ مسجد، محمد علی روڈ ممبئی پر ایک زبردست احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر رضا اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری الحاج محمد سعید نوری کے ساتھ ممبئی عظمیٰ کے علماء و آئمہ اور کثیر تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے نوری صاحب نے کہا ظلم کی حد ہو جاتی ہے تب جا کر کوئی اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوتا ہے، کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی بتا رہی ہیں کہ ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں یہ سراسر حکومت کی ناکامی ہے حکومت ہند ان بازآباد کاری کا مضبوط اور منظم لائحہ عمل مرتب کرے اور ان پر ہونے والے ظلم و زیادتی کو روکےدنیا میں سب سے پہلے آج سے ساڑھے چودہ سو برس پہلے انسانیت پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہمارے نبی رحمت عالم ﷺ نے آواز بلند کی اور مظلوموں کی حمایت کا اعلان فرمایا تھا۔
سعید نوری صاحب نے کہا ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا یہ اسلام کا مرکزی نقطہ ہے اسی لئے آج ہم بھارت میں ہونے والے ظلم و زیادتی کے خلاف آواز اُٹھا رہے ہیں۔ ظالم کسی بھی فرقے یا طبقے کا ہو وہ بہرحال ظالم ہے مظلوم کسی بھی ذات دھرم کا ہو اس کا حمایت دی جائے گی اسلام نے ہم کو یہی درس دیا ہے ایک بار ہم پھر کشمیری پنڈتوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہے رضا اکیڈمی ان کے دکھ میں برابر شریک ہے اُدھر عوام کی جانب سے زبردست نعرہ بازی ہوئی ’’بند کرو بند کرو کشمیری پنڈتوں پر ظلم بند کرو‘‘   ’’ ہم کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ہیں‘‘ کے نعروں سے ممبئی گونج اُٹھی ممبئی کے مسلمانوں میں کشمیری پنڈتوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف غم و غصہ پایا گیا جس کو میڈیا کے لوگوں نے بھی محسوس کیا کثیر تعداد میں الیکٹرانیک اور پرینٹ میڈیا کرمی موجود تھے اس احتجاج میں شہر کے چھوٹے چھوٹے بچے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھائے ہوئے تھے گویا حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں ظلم کہیں بھی ہو اس پر قابو پانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پرمسلم کونسل کے  ابراہیم طائی، مولانا عباس رضوی، حسن رضا، نور محمد، قاری رضی اللہ، حافظ جنید، محمد عارف رضوی، مصطفےٰ تیلی، فرید شیخ، ناظم خان، امن میاں،شیخو بھائی، جیلانی، سبطین رضا، انوار، عباس بھائی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading