نئی دہلی : ملک کی سب سے تیز ٹرین پر سواری کرنے کا انتظار اسی مہینے ختم ہونے جارہا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھارت کی پہلی انجینئر شدہ ٹرین ‘وندے بھارت ایکسپریس ‘ کو 15 فروری کو نئی دہلی ریلوے سٹیشن سے روانہ کریں گے ۔ وزارت ریل کے ایک اعلیٰ افسر نے بدھوار کو یہ جانکاری دی ۔
افسر نے بتایا کہ ، ‘ وزیر اعظم 15 فروری کو صبح 10 بجے اس ٹرین کو روانہ کریں گے اور ایک پروگرام بھی ہوگا جہاں وہ خطاب بھی کریں گے ۔ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کیونکہ یہ ‘میک ان انڈیا ‘ کی طرز پر بھارت میں ہی تیار کی گئی ہے ۔
حال ہی میں وزیر ریل پیوش گوئل نے ٹرین 18 کو وندے بھارت ایکسپریس کا نام دیا تھا ۔ اسے چینئی کی اینٹی گرل کوچ فیکٹری میں تیار کیا گیا ہے ۔ یہ ریل 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر بھارت کی سب سے تیز ٹرین بن گئی ہے ۔
#VandeBharat #IndianFastestTrain #MakeInIndia